کچے میں آپریشن 6 مغو ی بازیاب

رحیم یارخان (خصوصی رپورٹ )پنجاب کے ضلع رحیم یارخان میں پولیس نے کچے کے علاقے میں آپریشن کرتے ہوئے ڈاکوئوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے 3 مغویوں کو بازیاب کروا لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق چند روز قبل راجن پورسے اغو ہونے والے 3 افراد کو کچے کے علاقے میں آپریشن کرتے ہوئے ڈاکوئوں کے چنگل سے آزاد کروا لیا گیا ہے۔ادھر سندھ کے علاقے کشمور میں بھی کچے کے علاقے میں آپریشن کر کے تین مغویوں کو بازیاب کروایا گیا۔پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران ڈاکو تینوں مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہو گئے، مغویوں کو 20 روز قبل گائوں نائچ سے اغوا کیا گیا تھا۔