کچے میں آپریشن،6مغوی بازیاب ،2ڈاکو زخمی

اغوا کار مغو ی اور موٹرسائیکل چھوڑ کرفرارہو گئے ،خطرناک ڈاکو گورا عمرانی بھی زخمی ہوا
لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس کی کچے میں دو بڑی کارروائیاں، 6 مغوی بحفاظت بازیاب کرا لئے ، بازیاب ہونے والوں میں تین اقلیتی افراد بھی شامل،دو ڈاکوو?ں کے زخمی ہونے کی اطلاع،زخمیوں میں ایک کروڑ سر کی قیمت والا کچے کا بدنام زمانہ خطرناک ڈاکوگورا عمرانی بھی شامل، اغواء کار ڈاکو 6 مغوی اورزیر استعمال تین موٹر سائیکل بھی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ پہلی کارروائی میں چند روز قبل فصلوں کو پانی لگانے والے تھانہ بھونگ کے رہائشی عبدالشکور‘ ظہور احمد اور عابد کو مسلح ملزموں نے اغوا کر لیا تھا جبکہ اقلیتی نوجوان منور جی کو بھی چند روز قبل بستی کلواڑ سے اغواء￿  کیا گیا تھا گزشتہ رات پولیس نے سندھ کشمور سے متصل کچے کے سرحدی علاقہ میں مجرموں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کے دوران ہاتھ پائوں بندھے چاروں مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا ،پولیس کی دوسری تازہ ترین کارروائی میں گزشتہ رات بھونگ کے علاقہ میں تین اقلیتی باپ بیٹوں کے اغوا کی واردات پر ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے ڈی ایس پی بھونگ سعید احمد اور پولیس کی بھاری نفری کو تعاقب میں روانہ کیا پولیس پارٹی نے کچہ سونمیانی میں ڈاکووں کا گھیراو کر لیا جس پر ڈاکوئوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہو گیا، اس دوران دو ڈاکوو?ں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ زخمیوں میں کچے کا بدنام زمانہ خطرناک ڈاکو گورا عمرانی بھی شامل ہے جس کے سر کی قیمت حکومت نے ایک کروڑ روپے مقرر کر رکھی ہے۔