امن کمیٹی ممبران اور منتظمین مساجد اورامام بارگاہ کی اجلاس میں شرکت

لاہور(کرائم رپورٹر)سیکورٹی اجلاس ماہ رمضان المبارکاجلاس کی صدارت ایس پی اقبال ٹاؤن آپریشن بلال احمد نے کی،تمام امن کمیٹی کے ممبران اور منتظمین مساجد اورامام بارگاہ نے اجلاس میں شرکت کی ایس پی اقبال ٹائون بلال احمد کا کہنا تھا کہ اجلاس میں کرائم کی صورتحال سحری اورافطاری کے حوالے سے پٹرولنگ کی منصوبہ بندی کی گئی،کیٹیگری وائز تمام مساجد و امام بارگاہوں پر فول پروف سیکورٹی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ماہ رمضان المبارک میں کرائم کی روک تھام کیلئے خصوصی منصوبہ بندی کی گئی ہے،رمضان المبارک میں مساجد، امام بارگاہوں پر نماز و تراویح کے اوقات میں فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی،ماہ رمضان میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،