سندر کے علاقے میں منظور حسین کو نشانہ بنایا گیا ، خاتون کے تنازع پر قتل کا خدشہ ، پولیس کی تفتیش جاری
لاہور(کرائم رپورٹر)سندر کے علاقے میں موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے 40 سالہ شخص کو قتل کر دیاپولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار ملزمان نے منظور حسین نامی شخص پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ موٹرسائیکل پر جا رہا تھافائرنگ سے منظور حسین موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ خاتون کے تنازع کا شاخسانہ ہو سکتا ہے تاہم پولیس تمام پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہیپولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی