شادمان : نوکری کا جھانسہ ، لڑکی سے زیادتی،درندہ گرفتار

 ملزم علی رضا ہوٹل میں لڑکی سے زیادتی کے بعد فرار ہو گیا تھا،جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس ہوا
لاہور(کرائم رپورٹر)شادمان میں نوکری کا جھانسہ دے کر 17 سالہ لڑکی سے زیادتی کا معاملہ، شادمان پولیس نے واقعہ میں ملوث ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے گرفتار کر لیاایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑکا کہناتھا کہ ملزم 17 سالہ عروج فاطمہ کو ورغلا کر شادمان مارکیٹ میں واقع ہوٹل لیے گیا، ملزم علی رضا ہوٹل میں لڑکی سے زیادتی کے بعد فرار ہو گیا تھا،متاثرہ لڑکی لاہور میں اپنے ماموں کے پاس رہائش پذیر تھی۔ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ نے ایس ایچ او و پولیس ٹیم کو شاباش دی، کہا کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔