بیٹی سے زیادتی ، درندہ صفت باپ گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایچ او ملت پارک نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بہترین کارروائی کرتے ہوئے 8سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا درندہ صف ملزم کو گرفتار کرلیا۔ بچی کی والدہ کے مطابق ملزم اعظم اپنی 8سالہ سوتیلی بیٹی عدیلہ سے حرام کاری کرتا تھا۔ایس ایچ او ملت پارک آصف فرید کے مطابق ملزم اعظم حرام کاری کرکے فرار ہوگیا تھا جسے جدید ٹیکنالوجی سے گرفتار کیا گیا۔ملزم اعظم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرکے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔