نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی

ملزم لیاقت علی نے متاثرہ لڑکی (ن) کوکاہنہ بلوایاتھا،مقدمہ درج
تلونڈی(خصوصی رپورٹ)نوکری کا جھانسہ دے کر ملزموں نے لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کانشانہ بنادیا،مقامی تھانے میں دونامزداورایک نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس ملزموں کی گرفتاری کیلئے متحرک، نگن پور کے علاقہ لوہلے جٹاں میں ملزمان شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والی متاثرہ لڑکی( ن) کو ملزم لیاقت علی نے نوکری کا جھانسہ دے کر کاہنہ بلوایا، ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم لیاقت علی متاثرہ لڑکی کو کاہنہ سے الہ آباد لے گیا جہاں سے وہ ایک گاڑی (جیپ) میں اسے نگن پور کے علاقے میں واقع ایک حویلی لے آیا، ملزموں نے مبینہ طور پر متاثرہ( ن) کے ساتھ باری باری زیادتی کی اور بعد ازاں اسے وہیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔پولیس نے دو نامزد ملزمان لیاقت علی، جاوید اور ایک نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، تاحال کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی۔