نوکری کا جھانسہ دیکر زیادتی،نازیبا ویڈیو بنانے پردو ملزم پکڑے گئے

لاہور (کرائم رپوڑٹر)مانگا منڈی پولیس نے نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کرنے اور نازیبا ویڈیو بنانے والیدو ملزم گرفتار کر لیے۔پولیس ترجمان کے مطابق پولیس نے 16 سالہ (س)سے زیادتی کرنے والے ملزموں کو مانگا روڈ سے گرفتار کرلیاجنہوں نے نوکری کا جھانسہ دے کر(س)کو کوارٹر میں بلایا اور زیادتی کی ویڈیو بھی بنالی تھی ۔ پولیس نے ملزم عثمان اور باقر کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔