سب انسپکٹرشفیق یرغمال ،تشدد،گاڑی بھی توڑدی

 اشتہاری عاقب ،صدیق اوراویس کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا ،تو رشتہ داروں نے پولیس پر دھاوا بول دیا،
لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس نے مقدمہ10نامزداورمتعددنامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،مقدمہ میں اقدام قتل،ڈکیتی،کار سرکاری میں مداخلت،تشدد وپولیس مقابلے کی دفعات شامل کی گئیں۔ایف آئی آر کے مطابق اشتہاری عاقب ،صدیق اوراویس کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا ،چھاپہ مارکارروائی کے دوران ملزم کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی۔ساتھیوں کی فائرنگ سے عاقب زخمی ہوا تو رشتہ داروں نے پولیس پر دھاوا بول دیا، مسلح ملزمان نے پولیس کی گاڑی توڑدی،سب انسپکٹرشفیق کویرغمال بناکرتشددکانشانہ بنایا،مطلوب ملزمان ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث ہیں۔