بچوں کے معمولی جھگڑے کے بعد عثمان اور محسن نے عبد الرحمن پر حملہ کیا
لاہور(کرائم رپورٹر)ستوکتلہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بچوں کے معمولی جھگڑے کے بعد ملزمان عثمان اور محسن نے کمسن عبد الرحمن پر حملہ کر دیاذرائع کے مطابق کلوزسرکٹ فوٹیج میں یہ منظر سامنے آیا کہ ملزمان نے بچے کو گاڑی میں یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ اس کے اہل خانہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے گالم گلوچ بھی کی۔پولیس ترجمان کے مطابق تشدد سے عبد الرحمن کے چہرے اور جسم پر زخم آئے ذرائع کا کہناے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔