سینکڑوں مزدوروں کی ریڑھیاں توڑدی گئیں

 ویئر ہائوسز کے باہر شہریوں کا سامان لینے کے لئے رش لگ گیا 
لاہور (کرائم  رپورٹر ) غریبوں کی سینکڑو ریڑھیاں توڑی جانے لگی۔ حکومت کی جانب سے غریب مستحق عوام کا معاشی قتل شروع۔ دو وقت کی مزدوری کر کے روٹی کمانے والے سینکڑوں شہریوں کی ریڑھیاں توڑ دی گئیں،تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو ریڑھی بانوں کا معاشی قتل کرنے کی رپورٹ نہ دی گئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کو تجاوزات ختم کرنے کی سب اچھے کی رپورٹ جاری کی گئی۔ افسروں نے ویئر ہائوسز میں مستحق عوام کا سامان توڑنا شروع کر دیا۔ ویئر ہائوسز کے باہر شہریوں کا سامان لینے کے لئے رش لگ گیا۔سگیاں ویئر ہاوٓس میں غریب عوام کی ریڑھیاں ، کائونٹرز ،چار پائیاں، ہیوی مشینری سے تباہ کی جانے لگی۔ قوانین کے مطابق قبضے میں لیا گیا سامان نیلام کیا جا سکتا ہے۔ ایم او آر کاشف جلیل کی ہدایت پر غریب عوام کا سامان کرش کیا جانے لگا۔ سی او ایم سی ایل کے مطابق سامان کو کرش کر کے سکریپ کو نیلام کیا جائے گا ۔