وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا سکھر میں پولیو مہم کا آغاز، بچوں کو قطرے پلائے

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا سکھر میں پولیو مہم کا آغاز، بچوں کو قطرے پلائے

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سکھر میں اپنے دورے کا آغاز پولیو کے خاتمے کی ڈور ٹو ڈور مہم سے کیا۔

 انہوں نے اس مہم میں حصہ لیتے ہوئے دروازوں پر دستک دے کر مکینوں کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا پیغام دیا اور خود بھی ایک بچے کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے۔اس موقع پر مراد علی شاہ نے کہا کہ پولیو کے قطرے بچوں کے صحت مند مستقبل کے لیے ضروری ہیں اور اس مہم میں شامل ہونا پولیو ٹیم کو خراج تحسین پیش کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے سندھ حکومت پوری کوشش کر رہی ہے اور مہم میں ہر فرد کا تعاون ضروری ہے تاکہ پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکے۔