اسد قیصر اور افغان سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات اور تجارت پر تبادلہ خیال

اسد قیصر اور افغان سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات اور تجارت پر تبادلہ خیال

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے افغان سفیر سردار احمد شکیب نے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات، خطے میں امن کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین تعلقات مذہب، اخوت، ثقافت اور ہمسائیگی کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان محبت اور باہمی احترام کا رشتہ پایا جاتا ہے۔اسد قیصر نے عمران خان کے افغانستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری لانے اور تجارت کے فروغ کے حوالے سے خیالات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف دوبارہ اقتدار میں آئی تو وہ افغانستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گی، جس میں طورخم بارڈر پر تجارت، ویزا پالیسی اور وسطی ایشیا کے ممالک کے ساتھ تجارت کو خصوصی بنیادوں پر استوار کیا جائے گا۔افغان سفیر سردار احمد شکیب نے اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے مزید فروغ کی اہمیت پر زور دیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں امن اور استحکام دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔