قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین کے درمیان تلخ کلامی، ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی.
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اور بعد ازاں پی ٹی آئی کے بعض اراکین کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی جو بعد میں ہاتھا پائی کے قریب پہنچ گئی۔اطلاعات کے مطابق اقبال آفریدی اور جنید اکبر کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد صورتحال کشیدہ ہو گئی۔ تاہم دیگر اراکین نے فوری مداخلت کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں کو علیحدہ کر کے معاملہ بڑھنے سے روک دیا۔ذرائع کے مطابق جنید اکبر کو دیگر اراکین ایک جانب لے گئے جبکہ اقبال آفریدی کو بھی ساتھی اراکین نے الگ کر دیا، جس سے صورتحال پر جزوی طور پر قابو پا لیا گیا۔