امریکی ریاست وسکونسن میں مائن کون نسل کی ایک بلی نے اپنی غیر معمولی جسمانی خصوصیت کے باعث گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا۔
بلی ’’ایریبس اینوملی‘‘ کے چاروں پنجوں میں مجموعی طور پر 29 انگلیاں ہیں، جس پر اسے بلی کے سب سے زیادہ انگلیوں والے جانور کے طور پر ریکارڈ میں شامل کیا گیا ہے۔گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق ایریبس کے ایک پنجے میں 8 انگلیاں جبکہ باقی تین پنجوں میں 7،7 انگلیاں ہیں۔ عام طور پر پالتو بلی کے چاروں پنجوں میں مجموعی طور پر 18 انگلیاں ہوتی ہیں۔ایریبس میں اضافی انگلیوں کی وجہ پولی ڈیکٹلی نامی جینیاتی خصوصیت ہے، جو بعض بلیوں میں قدرتی طور پر پائی جاتی ہے اور مائن کون نسل میں نسبتاً عام سمجھی جاتی ہے۔ایریبس نے 2026 میں 29 انگلیوں کے ساتھ یہ ریکارڈ قائم کیا۔ اس سے قبل سب سے زیادہ انگلیوں والی بلی کا ریکارڈ 28 انگلیوں کے ساتھ قائم تھا، جو 2002 سے برقرار تھا۔