ڈی آئی خان: نوجوان نے خنجر سے وار کر کے والد، بھائی اور بہن کو قتل کردیا

ڈی آئی خان: نوجوان نے خنجر سے وار کر کے والد، بھائی اور بہن کو قتل کردیا

ڈی آئی خان میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک نوجوان نے خنجر کے وار کر کے اپنے والد، بھائی اور بہن کو قتل کر دیا۔

واقعہ تھانہ کرک سٹی کے قریب ملنگ بابا کالونی میں پیش آیا، جس میں حملے کے نتیجے میں گھر کے تین دیگر افراد بھی زخمی ہو گئے۔ پولیس نے فوراً موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا اور ملزم سراج کو آلہ قتل کے ساتھ گرفتار کر لیا۔ ملزم پہلے بھی اپنے ایک بھائی کو فائرنگ کر کے قتل کر چکا تھا اور والد کو زخمی کر چکا ہے۔ پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے تاکہ واقعے کے محرکات کا پتہ چلایا جا سکے۔ ملزم منشیات آئس کا عادی بتایا جا رہا ہے۔