پہاڑیوں پر یہودی بستیوں میں توسیع ہوگی‘ وزیر اعظم نے منصوبے کی منظوری لے لی
دمشق،تل ابیب،واشنگٹن(آئی این پی )اسرائیل نے گولان کی پہاڑیوں پر یہودی بستیوں میں توسیع کا اعلان کردیا، وزیر اعظم نیتن یاہو نے اسرائیلی حکومت سے منظوری بھی لے لی ،دوسری جانب مسلم ورلڈ لیگ نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے ملحقہ گولان کی پہاڑیوں کی آبادی کو دو گنا کرنے کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابقشام کے مقبوضہ علاقوں میں یہودی آبادکاری کے توسیعی منصوبے پر عملدرآمد کیلئے نیتن یاہو نے اسرائیلی حکومت سے منظوری بھی لے لی