کینیڈا:5ہفتوں تک برفانی پہاڑیوں میں بھٹکنے والا شخص زندہ دریافت

 اوٹاوا(آئی این پی )کینیڈا کے پہاڑوں میں گم ہونے والا شخص 5ہفتوں کے بعد زندہ ڈھونڈ لیا گیا۔راکی مانٹینز میں منفی 20سینٹی گریڈ درجہ حرارت کا سامنا کرنے والے 20سالہ سام بینیسٹک 19اکتوبر کو غائب ہوئے تھے۔وہ کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے Redfern-Keily پارک کے 10 روزہ دورے کے بعد واپس لوٹنے میں ناکام رہے تھے۔26 نومبر کو ریڈر فیرن لیک میں کام پر آنے والے دوافراد نے ایک شخص کو دیکھا اور اسے ہسپتال لے جایا گیا، جہاں پولیس نے اسے شناخت کرلیا۔سام بینیسٹک نے پولیس کو بتایا کہ اس نے کچھ دن گاڑی میں گزارے اور پھر ایک کریک میں 10 سے 15 دن تک مقیم رہا،پھر وہ نیچے وادی میں منتقل ہوگیا اور ایک کیمپ تیار کیا، پھر اس علاقے میں پہنچا جہاں اسے تلاش کیا گیا۔