گولان میں آباد کاری میں توسیع کا فیصلہ قابل مذمت ہے:سعودی عرب

اسرائیلی اقدامات شام میں سلامتی، امن اور استحکام کے عمل کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہیں:وزارت خارجہ
 ریاض(آئی این پی )سعودی عرب  نے کہا  ہے  اسرائیل کا مقبوضہ گولان میں آباد کاری میں توسیع کا فیصلہ قابل مذمت ہے۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ گولان میں یہودی آبادکاری کو وسعت دینے کے اسرائیلی فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔سعودی عرب کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا یہ اقدام شام کی سلامتی، استحکام اور امن کی بحالی کے امکانات کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے۔