ایران میں ریت کا طوفان، سکول بند،پروازیں معطل

ایران کے جنوب مغربی علاقوں میں حد نگاہ کم ہو کر 100 میٹر تک محدود ہو گئی
 تہران(آئی این پی )ایران میں خطرناک ریت کے طوفان کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند جبکہ پروازیں معطل کردی گئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق  ایران کے جنوب مغربی علاقوں میں بدترین قسم کے صحرائی طوفان نے کاروباری زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا، صحرائی طوفان کی وجہ سے ایئر کوالٹی انڈیکس خوفناک حد کو چھو گیا۔ ایران کے جنوب مغربی علاقوں میں حد نگاہ کم ہو کر 100 میٹر تک محدود ہو گئی جس کی وجہ سے بڑی عمارتیں بھی دکھائی نہیں دے رہی تھیں