ملک کیلئے سب نے کام کرنا ہے، محرم الحرام میں بہترین فضا قائم ہوئی، سب کو حصہ بننا ہو گا
راولپنڈی(آئی این پی )گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ کسی کو حق حاصل نہیں کہ وہ معاشرے میں مذہبی منافرت پھیلائے، پورے پنجاب کی صورتِ حال پرامن اور بہترین ہے۔ام خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی میں فوارہ چوک پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا گزشتہ حکومت کے بعد حالات کافی زیادہ مشکل ہو چکے تھے، تمام لوگوں کو مذہبی آزادی ہے، کسی کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں ہے، اب حالات بہت بہتر ہیں، ہر کسی کو حق حاصل ہے کہ آزادی کے ساتھ اپنی عبادت کرے۔ ملک کے لیے سب نے کام کرنا ہے، محرم الحرام میں ایک بہترین فضا قائم ہوئی، سب کو حصہ بننا ہو گا۔