روادری کی سیاست کرنے والے وضع دار انسان تھے ان سے جذباتی انس تھا:گورنر پنجاب
دیپالپور(نمائندہ خصوصی)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ میاں منظور احمد خان وٹو باوقار ،باکردار اور سلجھے ہوئے سیاستدان تھے،انکی وفات پنجاب کی سیاست کے لئے بڑا نقصان ہے منظور احمد خان وٹو روادری کی سیاست کرنے والے وضع دار انسان تھے ان سے جذباتی انس تھا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میاں منظور احمد خاں وٹو کی نماز جنازہ کے بعد صدر سٹی پریس کلب مظہر عباس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ضلع اوکاڑہ سے پنجاب بھر میں انکی علم دوستی کے نشانات مختلف کالجز کی شکل میں موجود ہیں انکے ترقیاتی پروجیکٹس عوام سے محبت کے ثبوت ہیں میاں منظور احمد خان وٹو نے ہمیشہ سیاسی اتحاد اور ملکی ترقی کی بات کی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے میاں۔منظور احمد خان کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور سوگواروں سے تعزیت کا اظہار کیا