گورنر پنجاب سلیم حیدر سے لیگی رہنما ندیم پہلوان کی ملاقات

لاہور (خصوصی رپورٹ)گورنر ہا ئوس میں گورنر پنجاب سلیم حیدر خان سے کو آرڈینیٹر وزارت صنعت و تجارت پنجاب ندیم پہلوان وجنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ق)لاہور نے ملاقات کی۔ سیاسی، سماجی امور اور آئندہ بلدیاتی انتخابات پر گفتگو ہوئی۔گورنر سلیم حیدر نے ندیم پہلوان کی سیاسی و سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت اور نوجوانوں کی مثبت رہنمائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔دونوں رہنما ئوں نے باہمی رابطوں اور عوامی خدمت کے سفر کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔