شہباز شریف کے دعوے کیخلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواست کے قابل سماعت پر فیصلہ محفوظ

     لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائی کورٹ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے دعوی کے خلاف بانی  پی ٹی آئی کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کے دعوی کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر جسٹس اقبال چوہدری نے سماعت کی۔بانی  پی ٹی آئی نے ہتک عزت کے دعوی پر سماعت کرنے والی عدالت کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ قانون کے تحت ہتک عزت کا دعوی دائر کرنے والے کو بیان کے لیے خود عدالت میں پیش ہونا ہے۔