جیل میں بہتر سہولتوں کیلئے بشری بی بی کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

 اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل میں بہتر سہولیات فراہمی کی بشری بی بی کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے رجسٹرار ہائیکورٹ اعتراض کے ساتھ سماعت کی، بشری بی بی کی جانب سے ایڈووکیٹ ظہیر عباس اور محمد عثمان گل پیش ہوئے۔