اسرائیلی فورسز نے آبادکاروں کے محاصرے سے بچاؤ کے لیے 9 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا

اسرائیلی فورسز نے آبادکاروں کے محاصرے سے بچاؤ کے لیے 9 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا

مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے نابلس میں اسرائیلی آبادکاروں نے ایک فلسطینی خاندان کے گھر کو تین گھنٹے سے زیادہ دیر تک گھیرے میں رکھا ہے۔

 وفا خبر رساں ایجنسی کے مطابق، اتوار کی شام کو محمد ثابت ماجد حسون نامی فلسطینی شہری کے گھر کو آبادکاروں نے محاصرے میں لے لیا، جس کے نتیجے میں خاندان کے 9 افراد گھر میں محصور ہو گئے۔ بعد ازاں اسرائیلی فوج نے ان تمام افراد کو حراست میں لے لیا، اور گھر میں موجود گھریلو قیمتی سامان کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق، نابلس کے جنوب میں واقع قصرہ گاؤں میں بھی تین فلسطینی خاندان اسرائیلی آبادکاروں کے محاصرے کے باعث اپنے گھروں میں محصور ہیں۔ یہ واقعات اس علاقے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور آبادکاری کے خلاف فلسطینی عوام کے تحفظات کو ظاہر کرتے ہیں اور اس حوالے سے انسانی حقوق کی تنظیموں اور فلسطینی حکام کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔