رونالڈو کا ریٹائرمنٹ سے متعلق اعلان

رونالڈو کا ریٹائرمنٹ سے متعلق اعلان

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے عندیہ دیا ہے کہ موجودہ سیزن ان کے شاندار فٹبال کیریئر کا آخری سیزن ثابت ہوسکتا ہے۔

 ایک انٹرویو میں، انہوں نے بتایا کہ یہ ممکنہ طور پر ان کا کھیل سے الوداعی سال ہے اور وہ اپنا ورثہ یادگار بنانے کے لیے کھیل کو الوداع کہنا چاہتے ہیں۔رونالڈو، جنہوں نے پانچ مرتبہ بیلن ڈی اور جیتا ہے، فٹبال کی دنیا میں اپنی بے مثال کامیابیوں کے لیے جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے انگلینڈ، اسپین، اٹلی اور سعودی عرب میں لیگ ٹائٹلز جیتے ہیں اور بین الاقوامی سطح پر سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بھی ہیں۔ حالیہ عرصے سے وہ سعودی کلب النصر کا حصہ ہیں، جہاں ان کا معاہدہ ایک سال باقی ہے۔انہوں نے کہا کہ فٹبال سے دوری کے بعد وہ سفر، خاندان اور پیڈل جیسے کھیلوں میں وقت گزارنے کے ساتھ زندگی کے دیگر پہلوؤں سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں سے لطف اندوز ہونے کے لیے فٹبال سے رخصت چاہتے ہیں۔یاد رہے کہ 41 سالہ رونالڈو نے حال ہی میں اپنی دیرینہ شریک حیات جارجینا روڈریگز سے شادی کی ہے، جن سے ان کے پانچ بچے بھی ہیں۔ وہ اپنی کیریئر کے 1000 گول مکمل کرنے سے صرف 24 گول دور ہیں۔دوسری جانب، ان کے دیرینہ حریف لیونل میسی نے بھی اپنے مستقبل کے حوالے سے غیر یقینی کا اظہار کیا ہے۔