بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

سیکورٹی فورسز بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 حالیہ آپریشن میں، سیکورٹی اداروں نے کلی زائیک کے علاقے میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی۔ذرائع کے مطابق، یہ کارروائی بسیمہ کیمپ سے تقریباً 12 کلومیٹر شمال میں، کلی زائیک اور کاغلی کے بیچ واقع علاقے میں انجام دی گئی۔ اس آپریشن کے دوران، سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔

ہلاک دہشت گرد کی شناخت مشتاق احمد عرف کوہ یار کے نام سے ہوئی ہے۔ اس کے قبضے سے ایمونیشن، میگزین، دستی بم اور آئی ای ڈی بنانے کا سامان بھی برآمد ہوا ہے۔سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام تک جاری رہیں گی۔ سیکورٹی فورسز کا عزم ہے کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف اپنی کوششیں بغیر تعطل کے جاری رکھیں گی۔