54 ضبط شدہ جنگلی پرندے عدالتی احکامات پر واپس قدرتی ماحول میں آ زا
لاہور(خصوصی رپورٹ)صوبہ بھر میں جنگلی حیات کے غیر قانونی شکار،کاروبار اور قبضہ کی روک تھام کیلئے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، وائلڈ لائف رینجرز لاہور،سرگودھا،بہاولپور اور ڈی جی خان ریجن نے مختلف کامیاب کارروائیوں کے دوران بٹیر کے 17 غیر قانونی نٹنگ گیئرز ضبط کئے،54 ضبط شدہ جنگلی پرندے عدالتی احکامات پر واپس قدرتی ماحول میں آ زاد کئے جبکہ 5 ملزمان کا چالان کیا،4 ایف آئی آرز درج کرائیں اور 2 کو 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ترجمان کے مطابق ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر لاہور ریجن سخی محمد جوئیہ کی سربراہی میں اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر ننکانہ عائشہ صالح نے تحصیل شاہکوٹ میں چھاپہ مار کر بٹیر کا ایک غیر قانونی نٹنگ گیئرزضبط کرکے ملزم کیخلاف ایف آئی آر درج کروا دی۔ اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر مظفرگڑھ عبد الرحمان نے بٹیر کے 13 نٹنگ گیئرزضبط کئے، 3 ملزمان کیخلاف ایف آئی آرز درج کرائیں،1 کو 25 ہزار جرمانہ کیا۔ اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر بھکر محمد طارق نے بٹیر کی غیر قانونی نٹنگ پر 3 ملزمان کا چالان کیا، 3 نٹنگ گیئرزضبط کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی۔اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر بہاولنگر عروج ظہیر نے ائر گن کیساتھ جنگلی پرندوں کے غیر قانونی شکار میں مشغول 1 ملزم گرفتار کر کے اسے 50 ہزار جرمانہ عائد کیا۔ نیز عدالتی احکامات پرضبط شدہ 54 جنگلی پرندے جن میں 44 جنگلی اور را طوطے،8 بٹیر اور 2 کالے تیتر واپس قدرتی ماحول میں آزاد کر دئیے۔