شکاری کونئے قانون کے تحت شکار شدہ جانور یا پرندے کا محکمانہ معاوضہ ادا کرنا ہوگا
شکار کے دوران استعمال گاڑی، موٹر سائیکل، اسلحہ پر بھی بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا
لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب وائلڈلائف ایکٹ میں ترامیم، جنگلی حیات کے غیر قانونی شکار، خرید و فروخت یا نقصان پہنچانے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق نئے قانون کے تحت نہ صرف شکار شدہ جانور یا پرندے کا محکمانہ معاوضہ ادا کرنا ہوگا بلکہ شکار کے دوران استعمال ہونے والی گاڑی، موٹر سائیکل، اسلحہ یا دیگر آلات پر بھی بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔تاہم ماہرین جنگلی حیات نے وائلڈ لائف ایکٹ میں کی گئی حالیہ ترامیم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ان تبدیلیوں سے تحفظِ جنگلی حیات کے بجائے نقصان کا اندیشہ ہے۔ماہر جنگلی حیات اور سابق اعزازی گیم وارڈن بدر منیر نے کہا کہ وزیرِاعلی پنجاب مریم نواز شریف، سینئر وزیر مریم اورنگزیب اور سیکرٹری وائلڈ لائف تحفظِ فطرت کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں