سمندری(نمائندہ خصوصی)تھانہ ترکھانی کے علاقہ چک نمبر51گ ب میں سگی ماں نے چند روپوں کے لالچ میں 15 یوم کی معصوم بچی کو فروخت کردیا۔ چک نمبر 50 گ ب میں سعدیہ نامی خاتون کے 15 یوم قبل بچی پیدا ہوئی جس نے اپنی بہن اقرا کے ساتھ ملکر 51 گ ب کی مسیحی خاتون پروین کو 15ہزار میں فروخت کردی۔ بعدازاں پروین کے شوہر عرفان مسیح نے بچی کو اپنے رشتہ دار غازی سکندر اور اسکی اہلیہ روپاچنا سکنہ لاہور کو 50 ہزار میں فروخت کردیا۔ بچی کی ماں نے اپنی کرتوتوں کو چھپانے کیلئے 50 گ ب کے سرکاری ہیلتھ سنٹر عملے پر الزام لگایا کہ انہوں نے اسکی بچی کو غائب کردیاہے اور واپس نہیں دے رہے، پولیس نے تحقیقات شروع کیں تو ہوشربا انکشافات سامنے آگئے، پولیس نے ملزموں سعدیہ، اقرا، عرفان مسیح، غازی سکندر اور روپاچنا کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔