خون آلود بچے کو ریلوے سٹیشن کے قریب ورکرز کالونی میں فرش پر رکھا گیا
کتے دائرہ بنا کر رات بھر حفاظت کرتے رہے،کسی کو اس کے قریب نہ جانے دیا
نئی دہلی (آئی این پی ) بھارت میں ریلوے سٹیشن کے قریب چھوڑے جانے والے نومولود بچے کی رات بھر آوارہ کتے حفاظت کرتے رہے۔این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق واقعہ بنگال کے مغربی ضلع نیڈیا کے علاقے نودویپ میں پیش آیا۔رپورٹ کے مطابق خون آلود بچے کو بغیر کسی کپڑے میں لپیٹے ریلوے سٹیشن کے قریب ورکرز کالونی میں ایک عوامی واش روم کے باہر فرش پر رکھا گیا تھا۔رہائشیوں کا خیال کہ نومولود کو رات کے کسی پہر وہاں رکھا گیا جس کے اردگرد آواہ کتے جمع ہوئے اور دائرہ بنا کر کھڑے رہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ رات بھر اس کی حفاظت کرتے رہے اور کسی کو اس کے قریب نہ جانے دیا تاہم صبح ہونے کے بعد وہاں سے گزرنے والے لوگوں کو بچہ اٹھانے دیا۔