گنجائش سے زائد سواریاں بٹھائی جاتی ہیں،نگرانی کا نظام بھی موجود نہیں
لاہور( خصوصی رپورٹ )لاہور میں چنگ چی رکشوں کے لیے گزشتہ دو سال سے باقاعدہ کرایہ نامہ جاری نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے باعث مسافروں سے مبینہ زائد کرایوں کی وصولی، بدتمیزی اور معمولی باتوں پر جھگڑوں کی شکایات میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کرایوں کے تعین اور چنگ چی رکشوں کی نگرانی کے حوالے سے کوئی واضح اور م ئوثر نظام نظر نہیں آتا۔چنگ چی رکشہ ڈرائیور مقررہ گنجائش سے زائد سواریاں بٹھاتے ہیں اور چار مسافروں کی گنجائش کے بجائے چھ سے سات افراد کو بٹھانا معمول بن چکا ہے۔