چنگ چی رکشے:زائد کرایہ وصولی پر جھگڑے ہونے لگے

ٹھوکر سے ٹھوکر بائی پاس ، دن کو30، رات کو40روپے وصولی معمول 
سٹی ٹریفک پولیس ، آر ٹی اے سیکرٹری کی بے حسی، شہریوں کانوٹس کامطالبہ 
لاہور (کرائم رپورٹر) شہر میں چنگ چی رکشہ ڈرائیور وں کا مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنا معمول بن گیا۔ بعض مقامات پر تھوڑا سافاصلہ ہونے کے باوجود دوگنا کرایہ وصو ل کیاجاتاہے۔ تفصیلات کیمطابق شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام نہ ہونے کے سبب چنگ چی رکشوں والے شہریوں کو لوٹنے میں مصروف ہیں۔ کم از کم کرایہ 10سے بڑھاکر 20کیاگیا، لیکن اب 30روپے وصول کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، حاجی کیمپ سے قرطبہ چوک کا کرایہ 40روپے لیاجارہا، لیکن شملہ پہاڑی کاکرایہ 30روپے کیاگیا، جوسراسر زیادتی ہے، ٹھوکر سے ٹھوکر بائی پاس عرصہ دراز انتہائی کم فاصلہ ہونے کے باوجود زیادہ کرایہ لیاجارہا، اب دن کے وقت 30روپے ہے جبکہ رات 40روپے لیاجارہاہے ، جھگڑے بھی ہورہیہیں ،لیکن سٹی ٹریفک پولیس یا آر ٹی ایسیکرٹری نوٹس لینے سے قاصر ہیں ، شہریو ں نے کارروائی کامطالبہ کیاہے۔