شاہراہوں پر تجاوزات کی بھرمار

  متعدد سڑکوں پر فٹ پاتھ موجود ہی نہیں، راہگیر سڑک کنارے چلنے پر مجبور ،ٹریفک کے باعث مشکلات کا سامنا 
 لاہور( خصوصی رپورٹ)لاہور کی اہم شاہراہوں پر پیدل چلنے والوں کے لیے فٹ پاتھ کی عدم دستیابی اور تجاوزات شہریوں کے لیے بڑا مسئلہ بن گئی ہیں۔ شہر کی متعدد سڑکوں پر فٹ پاتھ موجود ہی نہیں، جس کے باعث راہگیر سڑک کے کنارے چلنے پر مجبور ہیں اور انہیں ٹریفک کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔جہاں فٹ پاتھ موجود ہیں، وہاں بھی موٹرسائیکلوں کی پارکنگ، دکانداروں کے سامان اور دیگر تجاوزات نے پیدل چلنے والوں کا راستہ روک رکھا ہے۔ شہریوں کے مطابق کینال روڈ سمیت متعدد اہم شاہراہوں پر فٹ پاتھوں کی حالت خراب ہے، جبکہ بعض مقامات پر فٹ پاتھ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔راہگیروں کا کہنا ہے کہ فٹ پاتھ نہ ہونے یا تجاوزات کی وجہ سے انہیں سڑک پر چلنا پڑتا ہے، جس سے ٹریفک حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ بالخصوص خواتین، بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو سڑک عبور کرنے اور پیدل سفر کے دوران زیادہ مشکلات پیش آتی ہیں۔شہریوں نے متعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کی اہم شاہراہوں پر فٹ پاتھوں کی بحالی اور تعمیر کا کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے، جبکہ موجودہ فٹ پاتھوں سے تجاوزات اور غیرقانونی پارکنگ کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پیدل چلنے والوں کے لیے محفوظ اور مسلسل راستہ بنیادی شہری سہولت ہے، اس لیے انتظامیہ تجاوزات کے خلاف مستقل کارروائی کے ساتھ فٹ پاتھوں کی مناسب دیکھ بھال کا م ئوثر نظام بھی وضع کرے۔