ساہیوال میں تجاوزات کی بھرمار، ٹریفک درہم برہم

سکول کالج جانیوالے طلبہ، خواتین کو پریشانی کا سامنا، نوٹس کا مطالبہ
ساہیوال (خصوصی رپورٹ)ساہیوال میں تجاوزات کا مسئلہ دن بدن تسکین ہوتا جا رہا ہے۔ بازاروں کے مرکزی مقامات پر چوکوں جس کی لمبائی اور چوڑائی تقریبا 200 فٹ تھی، اب اس کے 200 فٹ میں سے 70 فٹ سرکاری جگہ پر ناجائز قابضین نے قبضہ جمالیا ہے۔ علاقہ مکینوں کاکہنا ہے کہ تجاوزات کی وجہ سے نہ صرف ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو چکا بلکہ روزانہ لڑائی جھگڑوں کی نوبت بھی رہتی ہے۔ خاص طور پر صبح کے اوقات میں جب بچے اسکول اور کالج جاتے ہیں تو ٹریفک جام ہونے کے باعث بچے دیر سے تعلیمی اداروں تک پہنچے ہیں جس سے ان کی پڑھائی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ خریداری کے سلسلے میں بازار آنے والی خواتین کو بھی بدترین مشکلات کا سامنا ہے۔ دکانوں کے آگے نا جائز تھڑے اور سامان سڑک تک پھیلا ہونے کی وجہ سے گزرگاہیں سمٹ چکی ہیں۔ عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ساہیوال سے فوری نوٹس لینے، تجاوزات کے خلاف موثر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔