اٹاری دربار میں ناجائز منگل بازار،تجاوزات کی بھرمار

 بازارمیں ٹریفک کی روانی متاثر ،مکینوں کو پیدل چلنے میں بھی دشواری 
 لاہور(خصوصی رپورٹ ) نشترٹا ئون کے علاقے اٹاری دربار میں ناجائز منگل بازار اور تجاوزات کی بھرمار ہو گئی۔تفصیل کے مطابق اٹاری دربار مین روڈ کے اندر ناجائز منگل بازار قائم جبکہ نشتر ٹان انتظامیہ خاموش ہے،منگل بازار لگنے سے بازارمیں ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے اور جگہ جگہ ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے جبکہ علاقہ مکینوں کو پیدل چلنے میں بھی سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ علاقہ مکینوں نے الزام عائد کیا اس منگل بازار میں ناقص اور ملاوٹی اشیا فروخت ہوتی ہیں،بازار میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی بھی کی جاتی ہے۔ اہل علاقہ نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے درخواست ہے کہ اس ناجائز منگل بازار کو فوری بند کر ایا جائے۔