تعمیراتی منصوبوں، شاہراہوں پر اوولوڈنگ اور امن او امان کی سخت مانیٹرنگ جاری،صوبائی وزیر قانون

لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور ڈویژن اور گوجرانوالہ ڈویژن میں تعمیراتی منصوبوں، شاہراہوں پر اوولوڈنگ اور امن او امان کی سخت مانیٹرنگ جاری۔صوبائی وزیر قانون و تعمیرات پنجاب ملک صہیب احمد بھرتھ کے رات گئے مسلسل سات گھنٹے لاہور اور گوجرانوالہ ڈویڑن کے اضلاع کے دورے۔زیر تعمیر شاہراہوں، بی ایچ یوز ری ویمپنگ، فلائی اوور اور سٹیچینگ یونٹ کی اچانک مانیٹرنگ۔صوبائی وزیر کی شاہراہوں پر ایکسل لوڈ پر عمل درآمد کی چیکنگ. اوور لوڈنگ پر ڈی سی حافظ آباد کو رات گئے فون کیا۔صوبائی وزیر نے لاہور برکی میں بی ایچ یو کی ری ویمپنگ اور لاہور تا اکنامک زون قصور زیر تعمیر شاہراہ کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر نے حافظ اباد میں ساندو تارڑ بی ایچ یو کے فنسنگ کام کا جائزہ لیا اور کام پر عدم اطمینان ہونے پر تین دن کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی روم وال، سٹور روم وال، پینٹ اور ونڈو پینل کے کام میں بہتری لائیں۔صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ کا حافظ اباد گوجرانوالہ اور حافط آباد پنڈی بھٹیاں روڑ پر اوولوڈنگ پر سخت نوٹس لیاٹرک اور ڈمپر اوورلوڈ ہونے پر ڈی سی حافظ آباد کو فون کرکے محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیمیں فوری تعینات کرنے کی ہدایت دیں۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ نئی شاہراہوں کو اوور لوڈنگ سے خراب ہونے سے بچایا جائے۔صوبائی وزیر نے شیخوپورہ حافظ آباد اور خانقاں ڈوگراں روڑ کے تعمیراتی کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔گوجرانوالہ تا کوٹ سرور روڑ پر فلائی اوور کا کام جلد شروع کرنے کی ہدایت کی اور محکمہ سی اینڈ ڈیبلیو کو فلائی اوور کے لیے فند جاری کرنے کے احکامات جاری کئے۔صوبائی وزیر نے قائداعظم بزنس پارک میں ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کا بھی رات گئے دورہ کیا۔نئے تعمیر ہونے والے سٹیچینگ یونٹ میں کام کے معیار کو چیک کیا۔دروازوں کے لاگ، ونڈو پینل اور میٹریل اور فنسنگ ورک کو چیک کیاگیا۔ کالا شاہ کاکو تا کوٹ پنڈی داس 10 کلومیٹر روڑ، فاروق آباد تا گجینانہ نو، جھبراں 21 کلومیٹر روڑ پر کام کا جائزہ لیا۔گوردوارہ سچا سودا تا مانوالہ 23 کلومیٹر پر کام، شیخوپورہ تا شرقپور 29 کلومیٹر روڑ پر تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر نے شاہراہوں پر امن او امان کی صورت حال اور پیٹرولنگ کا بھی جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی کاوشوں کے باعث پنجاب بھر کی شاہراہوں کی بحالی کا کام جاری ہے. ایک سال میں شاہراؤں، ہسپتالوں، پپلک بلڈنگز، ایگری کلچر مال، ائڑزم سکول، گرین بلڈنگ کی تعمیر کے بڑے منصوبے شروع کیے گئے.صوبے کی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔