اداکارہ کی علالت کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل،مداحوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعائیں
ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارتی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ شویتا تیواری ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے کے بعد اسپتال میں داخل ہوگئی ہیں، جس کی خبر سامنے آنے پر ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 45 سالہ شویتا تیواری گزشتہ چند روز سے طبیعت کی خرابی کا سامنا کر رہی تھیں، بعد ازاں طبی معائنے کے دوران انہیں ڈینگی کی تشخیص ہوئی، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ اداکارہ کی علالت کی خبر سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد مداح ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔