پشاور(آئی این پی ) پی ٹی آئی رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز کو سینے میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شبلی فراز کو رات گئے سینے میں تکلیف کے باعث پی آئی سی پشاور منتقل کردیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شبلی فراز کو دل کی تکلیف کی شکایت کے بعد ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی۔