معروف عالم ناصر مدنی کو نمازِ جمعہ کے دوران ہارٹ اٹیک، ہسپتال منتقل

 جہانیاں میں دوران خطاب اچانک طبیعت بگڑ گئی ، طبیعت ٹھیک ہونے پر گھر بھیج دیا گیا
جہانیاں(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف عالمِ دین اور مذہبی مقرر ناصر مدنی کو پنجاب کے ضلع جہانیاں میں نمازِ جمعہ سے قبل خطاب کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑنے کے بعد تشویشناک حالت میں فوری طور پر ملتان منتقل کر دیا گیا۔ ۔عینی شاہدین کے مطابق علامہ ناصر مدنی نے طبیعت خراب ہونے سے قبل کلمہ پڑھا اور تیسری مرتبہ کلمہ پڑھتے ہوئے منبر پر گر پڑے