بھارتی اداکارہ نصرت بھروچا حادثے میں زخمی، ہسپتال منتقل

بھارتی اداکارہ اس وقت بالی کے ہسپتال میں ہی زیر علاج ہیں:میڈیا رپورٹس
بالی (شوبز ڈیسک)بھارتی اداکارہ نصرت بھروچا بالی میں پیش آنیوالے حادثے میں زخمی ہوگئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ بالی میں اپنے کام کے سلسلے کی وجہ سے رہائش پذیر تھیں جہاں وہ ایک حادثے کا شکار ہوکر زخمی ہو گئیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نصرت بھروچا اس وقت بالی کے ہسپتال میں ہی زیر علاج ہیں تاہم حادثہ اور زخموں کی نوعیت کے حوالے سے کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی صحت سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا لیکن یہ بات سامنے آئی ہے کہ علاج کے باعث اداکارہ کا بالی میں قیام کچھ دنوں کیلئے مزید بڑھ گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نصرت بھروچا اداکار ٹائیگر شروف کی آنے والی فلم کی کاسٹ کا حصہ ہیں، ٹائیگر شروف کے ساتھ یہ ان کی پہلی فلم ہوگی۔