لاش بیگ میں ڈال کرڈسٹرکٹ ہسپتال کے وا ش روم میں دیوار سے لٹکائی گئی
سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے چھان بین ،3رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل
سرگودھا(خصوصی رپورٹ)ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کے واش روم سے نو مولود کی لاش بر آمدہوئی ، ہسپتال انتظامیہ کی اطلاع پر پولیس نے لاش کوتحویل میں لے لیا جبکہ اس حوالے سے چھان بین شروع کر دی گئی ،تفصیل کے مطابق ٹیچنگ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ہسپتال کے وارڈ نمبر 10 کے واش روم کی دیوار پر لٹکے ایک بیگ سے نومولود کی لاش برآمد ہوئی ہے ،معلوم ہوا ہے کہ بیگ کئی گھنٹے لٹکا رہا ،شام گئے ایک خاتون سینیٹری ورکر نے چیک کیا تو اس میں سے لاش برآمد ہوئی جس پر ہسپتال میں کھلبلی مچ گئی، انتظامیہ اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر چھان بین شروع کر دی ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد شہباز کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر کے معاملے کی چھان بین کی جارہی ہے۔