حیدرآباد، بھائی نے بہن کو قتل کرکے لاش چپکے سے دفنا دی

ورثا لڑکی کو پہلے ہسپتال لے گئے تھے جہاں موت کی تصدیق ہوئی تھی
 حیدرآباد(آئی این پی ) حیدر آباد میںبھائی نے بہن کو قتل کرکے اس کی لاش بغیر کفن دیئے چپکے سے دفنا دی، ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق قتل کا یہ واقعہ حیدرآباد میں ٹنڈو جام کے علاقے محبوب شاہ امام بارگاہ میں پیش آیا۔پولیس حکام کے مطابق ملزم عرفان شاہ نے بہن کو گولیاں مارکر قتل کے بعد لاش دفنا دی، ملزم نے بہن کو قتل کے بعد بغیر کفن کے دفنا دیا تھا۔ورثا نے لڑکی کے قتل کو چھپانے کی کوشش کی، ورثا لڑکی کو پہلے ہسپتال لے گئے تھے جہاں موت کی تصدیق ہوئی تھی۔پولیس نے بتایا کہ ورثا لڑکی کی میت کو اسپتال سے فوری طور پر واپس لے گئے تھے، اسپتال انتظامیہ نے صورتحال سے آگاہ کیا۔پولیس حکام کے مطابق واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا ہے، لڑکی کے قتل کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔