آسٹریلوی ٹیم 15 سال بعد بنگلادیش میں وائٹ بال سیریز کے لیے میدان میں اترے گی

آسٹریلوی ٹیم 15 سال بعد بنگلادیش میں وائٹ بال سیریز کے لیے میدان میں اترے گی

کرکٹ آسٹریلیا نے بنگلادیش کے دورہ کا شیڈول جاری کردیا، آسٹریلوی ٹیم 15 سال بعد وائٹ بال سیریز کھیلنے بنگلادیش جائے گی۔

آسٹریلیا کی ٹیم 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی، جن میں سے تینوں ون ڈے ڈھاکا اور ٹی ٹوئنٹی میچز چٹوگرام میں ہوں گے۔پہلا ون ڈے 9 جون کو ہوگا۔دورۂ بنگلادیش سے قبل، آسٹریلیا پاکستان میں 3 ون ڈے میچز بھی کھیلے گی۔