پاکستان ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاریاں روک دیں، بنگلادیش کی مکمل حمایت کا اعلان

پاکستان ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاریاں روک دیں، بنگلادیش کی مکمل حمایت کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ محسن نقوی کی ہدایت پر 7 فروری سے شروع ہونے والی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کی تیاریاں عارضی طور پر روک دی گئی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ٹیم انتظامیہ سے متبادل پلان بھی مانگ چکی ہے۔پی سی بی نے بنگلادیش کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت نہ جانے کے فیصلے کی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔پی سی بی کے مطابق، سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بھارت جا کر نہ کھیلنے کا بنگلادیش کا موقف معقول اور درست ہے۔اگر بنگلادیش کا معاملہ حل نہ ہوا تو پاکستان ورلڈ کپ میں حصہ لینے کے فیصلے کا دوبارہ جائزہ لے گا۔