کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں، اسٹریٹ کرائم میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں، اسٹریٹ کرائم میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

سندھ رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق ریڑھی گوٹھ میں کارروائی کے دوران “برمی گینگ” سے تعلق رکھنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور 2 موبائل فونز برآمد ہوئے۔ گرفتار ملزم اصغر علی نے انکشاف کیا کہ وہ گینگ کے دیگر ارکان کو ڈکیتی کے لیے اسلحہ فراہم کرتا تھا اور چوری شدہ موٹر سائیکلیں سستے داموں خریدتا تھا۔دوسری کارروائی منگھوپیر میں کی گئی جہاں “بلا گینگ” کے 2 ملزمان، بلال عرف بلا (سرغنہ) اور حمزہ کو گرفتار کیا گیا۔ ان کے قبضے سے ایک غیر قانونی پستول اور 200 گرام چرس برآمد ہوئی۔

رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں خصوصاً صدر، ناظم آباد، منگھوپیر، اورنگی ٹاؤن اور بلدیہ ٹاؤن میں ڈکیتی، موٹر سائیکل چوری اور موبائل چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔گرفتار ملزمان کو اسلحہ اور برآمد شدہ سامان سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔