"کراچی: رینجرز نے لاڈہ گروہ کے 3 ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد"

کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ’’لاڈہ گروہ‘‘ کے تین ملزمان کو پاکستان رینجرز (سندھ) نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر گرفتار کر لیا۔

گرفتار شدگان کی شناخت درج ذیل ہے:

نعیم عرف مولا ولد شیر بہادر
شاہزیب عرف شاہ جی ولد نعیم شاد
عامر خان ولد امان اللہ
برآمد شدہ اشیاء:
گرفتار ملزمان کے قبضے سے رینجرز نے درج ذیل سامان برآمد کیا:

2 عدد پسٹل مع ایمونیشن (بغیر لائسنس)
1 بوتل شراب
2 گرام حشیش
1 عدد خنجر
1 عدد چوری شدہ موٹر سائیکل
موبائل فون
نقدی
وارداتوں کی تفصیل:
ملزمان اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کراچی کے مختلف علاقوں جیسے شاہ لطیف ٹاؤن، قزافی ٹاؤن، ظفر ٹاؤن، پیپری، علی محمد گوٹھ، سندھی گوٹھ، قائدآباد، ماڈل کالونی، رفاع عام سوسائٹی اور ملیر میں اسلحے کے زور پر نقدی، موٹرسائیکل اور موبائل فون چھیننے، اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی اور غیرقانونی اسلحہ کی خرید و فروخت میں ملوث تھے۔عامر خان ڈکیتی کی واردات کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے، یہ ملزم عادی مجرم ہے اور پہلے بھی گرفتار ہو چکا ہے۔شاہزیب عرف شاہ جی ماضی میں الیکٹرک آفس کے باہر 3 ملین کی ڈکیتی میں ملوث رہا ہے۔
آئندہ کارروائی:
گرفتار ملزمان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گرفتار ملزمان کو اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان کے ساتھ مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

عوامی اپیل:
پاکستان رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جرائم کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 0347-9001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔