وزیر اعظم پاکستان کا لبنان میں جنگ بندی کا اعلان پر خیرمقدم

وزیر اعظم پاکستان کا لبنان میں جنگ بندی کا اعلان پر خیرمقدم

وزیر اعظم شہباز شریف نے لبنان میں جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں امن کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں ہونے والی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں یہ جنگ بندی ممکن ہوئی۔وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ یہ معاہدہ نہ صرف فوری کشیدگی کم کرے گا بلکہ خطے میں پائیدار امن کی بنیاد بھی رکھے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتا ہے اور خطے میں امن کے لیے ہر مثبت کوشش کی حمایت جاری رکھے گا۔