عالمی توانائی ایجنسی (انٹرنیشنل انرجی ایجنسی) کے سربراہ فاتح بیرول نے خبردار کیا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز بند رہی تو عالمی سطح پر توانائی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں شدید اتار چڑھاؤ متوقع ہے اور صارفین کو قیمتوں کے دباؤ کے لیے تیار رہنا چاہیے۔فاتح بیرول کے مطابق توانائی کی سپلائی لائنز پر جاری کشیدگی کے اثرات فوری طور پر ظاہر ہو سکتے ہیں، جبکہ عالمی مارکیٹ اس وقت غیر یقینی کیفیت سے دوچار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اندازوں کے مطابق تیل اور گیس کی پیداوار کو جنگ سے پہلے کی سطح پر واپس آنے میں تقریباً دو سال لگ سکتے ہیں، جس سے عالمی توانائی نظام پر طویل مدتی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔